سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل مل سے متصل گوٹھ کو ریگولرائز کرانے سے متعلق درخواست میں علی محمد جوکھیو گوٹھ مکینوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ممبر بورڈ آف ریونیو کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزار وکیل کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ تین سو سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔
سرکاری وکیل نے جواب میں کہا کہ یہ اراضی پاکستان اسٹیل مل کو بہت پہلے ہی دی جا چکی اور یہاں کوئی گوٹھ نہیں۔ جب اراضی ان کے پاس ہے ہی نہیں تو ریگولرائزڈ کیسے ہو سکتی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گوٹھ اراضی اسٹیل مل کو دینے سے متعلق ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے آپ ممبر بورڈ آف ریونیو کو فریق بنائیں۔