اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والوں سمیت سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

0
3

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث گروہ کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم، امجد، احسان علی عبدالرحیم، فروخ، عرفان، احسن، غلام نبی، غلام یاسین، قربان، عثمان، شاہد، فضل، عبدالسلام، عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 160 کلو سے زائد چوری شدہ لوہا و اسکریپ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کا گروہ چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں