کراچی (رپوٹ: ایم جے کے) پیشہ ور گداگروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم کے دوران 46 سے گداگر ایدھی ہوم سمیت 8 پولیس کے حوالے کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیشِ کی جس میں بتایا کہ ضلع شرقی میں دو روز میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کرکے مختلف چوراہوں اور بازاروں سے 46 گداگر وں کو گرفتار کرکے ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ 8 گداگروں کو پولیس کے حوالے کیاگیا ہے۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مہم جاری رکھیں، انھوں نے مہم کو موثر بنانے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں چوراہوں مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں، اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال نے کارروائی کرکے پل کے نیچے گداگروں کے ٹینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ فیروز آباد نے عالمگیر روڈ پر کارروائی میں 4 گداگروں کو گرفتار کیاگیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کے مطابق فیروز آباد سب ڈویژن میں 12 گداگر وں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے ایدھی ہوم کے حوالے کیاگیا ہے۔