ایڈیشنل آئی جی کراچی کی منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات کی ہدایت

0
2

کراچی (رپورٹ: ایم جےکے) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی سی آئی اے اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت، ہائی پروفائل کیسز اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی احاطہ کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مختلف اضلاع میں جرائم کی موجودہ صورتحال اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی مؤثر پیروی اور عدالتوں میں پیش رفت کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں سمیت گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید مؤثر اور سخت اقدامات کی ہدایت کی، کراچی پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی کہ کومبنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لا کر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں