کراچی: اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد میں ویمن پولیس سٹیشن مرکز جی سیون میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دی ہے۔ جس میں الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اس پر پر جلتا ہوا چرس کا سگریٹ پھینکا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔ میں جان بچا کر کمرے میں گئی تو علیزے شاہ نے اسے کمرے میں جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس اور میں نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی۔ علیزے شاہ نے منسا ملک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
منسا ملک نے پولیس سے استدعا کی کہ علیزے شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔