کراچی: سروں کے شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 1948 میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اور لوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔
نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگر افراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ‘حق علی مولا علی’ اور ‘دم مست قلندرمست مست’ نے انہیں شناخت عطا کی۔
انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔ بحثیت قوال نصرت فتح علی خان کے 125 آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ آپ 16 اگست 1997 میں ہم سے بچھڑ گئے۔
کئی لوگ راحت فتح علی خان کو ان کا بیٹا سمجھتے ہیں مگر راحت علی خان ان کے بھتیجے ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی فرخ علی خان کے بیٹے ہیں۔