وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعظم کے سی پیک پر معاون خصوصی خالد منصور کی ملاقات

0
52

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم کے سی پیک پر  معاون خصوصی  خالد منصور کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے سرمایہ کاری پر معاون خصوصی قاسم نوید، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ زاہد عباسی، سیکریٹری توانائی  طارق شاہ شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سی پیک میں سندھ کے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ  سندھ نے تھر بلا ک VIمیں  گیس لیکویڈ  کو فوری منظور کرانے کے لیے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھر بلاک VI کے لیے وفاقی حکومت  کوئلے سے لیکویڈ، کوئلے سے گیس اور کوئلے سے کھاد کی پالیسی بنائے۔ تھر کول فیلڈ میں اسلام کوٹ سے چھوڑ تک  105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کے کام کو اولیت دی جائے۔ اس ریلوے لائن کے ذریعے تھر سے ملک کے دیگر حصوں میں کوئلے کی ٹرانسپورٹ میں آسانی ہوگی۔ اس ریلوے پروجیکٹ کی تعمیر 160 ملین ڈالر سے ہوگی اور ریل گاڑیاں خریدنے  پر 127 ملین ڈالر خرچہ آئے گا۔ چھوڑ سے میرپورخاص، حیدرآباد اور پورٹ قاسم  تک موجودہ ریلوے لائن کو بھی اپ گریڈ کیاجائے اور دھابیجی  اسپیشنل اکنامک زون کے حوالے سے سندھ حکومت تمام انتظامات مکمل  کرچکی ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون  کے کام کو  جلد شروع کیاجائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں