سول اسپتال کراچی’ لفٹ آپریٹر کی لفٹ میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ، پولیس سرجن کی تصدیق

0
40

کراچی: بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور اب اسپتال کی لفٹ بھی غیر محفوظ ہوگئی۔ سول اسپتال کراچی کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں آپریٹر نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کردی۔ 14 سالہ ارمان کی والدہ گراؤنڈ فلور پر سرجیکل وارڈ نمبر ون میں زیر علاج تھی۔

ذرائع نے کہا کہ لفٹ آپریٹر نے لفٹ تیسری و آخری منزل پر روک کر لفٹ کے اندر بدفعلی کا نشانہ بنایا، لڑکے کے والد اور چچا انتظار گاہ میں بیٹھے تھے۔

متاثرہ لڑکا اپنی والدہ کے پاس وارڈ میں گیا تو لفٹ آپریٹر عبدالوحید سو روپے دے کر لفٹ میں لے گیا، لفٹ آپریٹر عبد الوحید نے لڑکے کو بدفعلی کرنے کے بعد نیچے بھیج دیا۔ لڑکے نے نیچے جاکر والد اور چچا سے شکایت کی اور درد سے رونے لگا، چچا اور والد نے لفٹ آپریٹر کو پکڑلیا اور پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی۔

سیکیورٹی گارڈ بھی موقع پر پہنچ گیا اور لفٹ آپریٹر کی خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، لفٹ آپریٹر عبد الوحید کو تھانہ عید گاہ کے حوالے کیا گیا جبکہ پولیس سرجن کراچی نے بھی بچے کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں