نگران حکومت ن لیگ کو فائدہ پہنچا رہی ہے، فردوس عاشق

0
28

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اور صوبے کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل قوم سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے صوبے میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے اساتذہ کی تربیت کیلئے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغازگزشتہ روزسے کردیاہے۔محکمہ تعلیم کی بحالی اور بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی بدولت سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ ایک ساتھ بیٹھ کر باآسانی یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے آن لائن تربیت حاصل کررہے ہیں۔2500اساتذہ کو پرائیویٹ سیکٹر سے ٹریننگ کے لئے لایا گیا ہے جبکہ 365 دفاتر اس کا حصہ ہوں گے۔ مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ کو پانچ لاکھ لائسنسز دیئے جا رہے ہیں۔ابھی تک تین لاکھ نجی و سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو لائسنس دیئے جا چکے ہیں۔ہم اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے تربیت دے کر ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی خدمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وراثتی سرٹیفکیٹ کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار پٹوارخانے سے نکال کر نادرا میں منتقل کر دیاگیا ہے۔ قانونی ورثہ عدالتوں سے رجوع کئے بغیر نادرا سے 15دنوں کے اندر سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔جن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے پاکستان آنا پڑتا ہے اب وہ بیرون ملک ہی بائیومیٹرک تصدیق سے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کشمیر میں جعلی راجکماری اور کنیزیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کردارکشی اور قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امین گنڈاپور پر ن لیگ کے غنڈوں نے ٹارگٹ کرکے جو حملہ کیا میں اس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں