عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، اسد عمر

0
20

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا ہے اور انشاء اللہ کشمیری عوام بھی آنے والے الیکشن میں عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام اسلام آباد کے علاقہ بری امام میں آزاد کشمیر کے حلقہ جموں 6 اور ویلی 5 کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان، ویلی 5 سے امیدوار بشیر احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے عہدے داران بڑی تعداد میں موجود تھی- وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے عمران خان کو منتخب کیا اور عمران خان کشمیر کا سفیر بنا اور آج پوری دنیا کا بیانیہ وہ ہے جو پاکستان کا بیانیہ ہے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ کشمیر کی بات کرنے سے ڈرنے والے آج کشمیر کا الیکشن جیتنے کے دعوے کر رہے ہیں، نواز شریف جو مودی اور سجن جندال سے ذاتی تعلقات کا بچانے لیے حریت رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کر دیتا ہے۔ آج اس کے دل میں بھی کشمیر کا درد جاگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اب ان دھوکے بازوں کے جال میں نہیں آئے گی۔

 علی نواز اعوان نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو دو فریقین کا مسئلہ بنایا اور کشمیریوں کو اس میں سے نکال دیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ بلاول جو خود حادثاتی لیڈر ہے وہ کیسے کشمیری عوام کی نمائندگی کر سکتا ہے، انہوں نے کہا سندھ میں پینے کا پانی دستیاب نہیں اور عوام کو بارش کا برساتی پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آباد کشمیری برادری کے کام ترجیحی بنیادوں پر کیے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللہ کشمیر کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

 اس موقع پر اپنے خطاب میں ویلی 5 سے امیدوار بشیر احمد خان نے ٹکٹ دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں