اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نڈر خاتون تھیں ،جمہوری جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفر ت فرمائے اور انہیں بلند درجات نصیب کرے۔ لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ کریم انہیں صبر عطاء فرمائے۔