سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا

0
63

کراچی: محکمہ موسمیات کی 18سے 20مئی تک ممکنہ طوفانی ہواوں اوربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پرہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ محکمہ ائیرسائیڈ کے مینجر کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے لئے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر میں محکمہ ائرسائیڈ اور محکمہ فائر کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں، روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے۔ کچھ طیاروں کو ہواوں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے۔ ہلکے آلات کوبھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پرمنتقل کردیا جائے۔ تیز ہواوں سے فضائی سفر محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں