پنجاب حکومت نےٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

0
35

عید سے پہلے ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے شہر سے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ٹرانسپورٹ کو کھولنا ہے یا نہیں پنجاب حکومت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عید پر ٹرانسپورٹ کھولنے کا حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ کونسل پر چھوڑ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کو عید پر محدود وقت کے لئے کھولا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپورٹ کو اگر کھولا گیا تو ایس او پیز کے تحت ہی کھولا جائے گا۔حتمی فیصلہ ایک سے دو روز میں کرلیا جائے گا –

لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئےعید سے قبل شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنےکی بھی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں،گزشتہ روزٹرانسپورٹ کھولنےکی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کودے دی گئی تھی۔ایس او پیزمیں تجویز کیا گیا ہےکہ مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلےماسک،گلوز پہنیں اوراپنے پاس سینٹائزربھی رکھیں گے،مسافرکھانستے اور چھیکنتےہوئےٹشو پیپر کا استعمال کریں گے،ایک دوسرے سےہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹرزگاڑیوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں گے، سواری بٹھانےاوراتارنے کے بعد گاڑی میں ایئرکنڈیشن نہیں چلایا جائےگا،گاڑی کی کھڑکیوں کو تازہ ہوا کےلیےکھلا رکھا جائےگا،مسافروں کو ایک دوسرے کےساتھ ساتھ نہیں بٹھایا جائے گا،ڈرائیور حضرات بھی ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں گے،بس کو سواریوں سےبھرا نہیں جائے گا،تاہم ٹرانسپورٹ کھولنےکاحتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب مشاورت سےکریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں