کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ضلع وسطی تھانہ شارع نور جہاں حدود میں ڈکیتی کی واردات، نجی بینک کے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے والے شخص کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، متاثرہ شخص کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی۔
ضلع وسطی تھانہ شارع نور جہاں کی حدود شادمان ٹاؤن سیکٹر بی-14 میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے والے شخص کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اب تک کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی۔
ناگن چورنگی ماریہ لگژی اپارٹمنٹ بلاک 3 کا رہائشی اشتیاق حسنین نامی شخص شادمان ٹاؤن پر موجود بینک الحبیب کے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تو وہاں دو ڈکیتوں نے اسے لوٹ لیا اور موبائل سمیت تقریبا -/57,000 رقم چھین کر فرار ہوگئے، جس پر متاثرہ شخص نے فوری طور پر اپنے دوست کے موبائل سے 15 پر کال کی، کال پر آنے والی موبائل افسر وارثی کو ڈکیتی کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد تھانہ شارع نور جہاں جاکر ڈکیتی کی شکایت بھی درج کرائی لیکن دو ہفتے سے زائد گزرنے جانے کے باوجود اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی، نہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بینک الحبیب سے لی گئی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی اب تک، متاثرہ شخص نے ڈکیتوں کی گرفتاری اور پولیس کی بروقت کاروائی نہ کرنے پر پولیس محکمے کے اعلی حکام سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔