سندھ کابینہ کی ماس ویکسی نیشن کیلئے پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو مشغول کرنے کی منظوری

0
37

کراچی: سندھ کابینہ نے کوویڈ 19 کی ماس ویکسی نیشن کیلئے پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو مشغول کرنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ صحت کو اس وقت تک 241000 ویکسین مل چکی ہیں اور  محکمہ صحت 130000 ویکسین ڈاکٹرز کو لگا چکی ہے۔

 کابینہ نے محکمہ صحت کو پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو ماس ویکسینیشن کیلئے اجازت دیدی۔ سندھ ہیلتھ کمیشن کو ویکسین کے معیار اور قیمت کو کنٹرول رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ کابینہ نے امن ہیلتھ کیئر سروسز کو 300 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دیدی۔ یہ فنڈز جنوری 2021 سے جون 2021 کیلئے ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں