جے یو آئی کا وفد اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا

0
74

جے یو آئی کا وفد اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا

کراچی: جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کا وفد جنرل سیکرٹری مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی قیادت میں اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں پہنچ گیا۔
وفد میں ڈپٹی ناظم مولانا مختار احمد، سیکرٹری اطلاعات محمد طارق شامزئی، یوسی گلشن حدید کے امیر مفتی شیر محمد علوی، جنرل سیکرٹری عبدالرشید، بابا رفیق، قاری ضیاء الرحمان، جاوید اقبال، جاوید ارشاد مغل ودیگر شامل تھے۔
جے یو آئی کے رہنمائوں نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران کو متنبہ کرتے ہیں کہ اسٹیل ملز برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔ اسٹیل ملز ورکرز کو درپیش سنگین مسائل اور گھروں سے بیدخلی کے نوٹس فی الفور واپس لئے جائیں۔ جمعیت علماء اسلام اسٹیل ملز ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہوئے شانہ بشانہ کھڑی رہی گی۔ صوبائی حکومت اسٹیل ملز کے ملازمین پر درج ایف آئی آرز جلد از جلد ختم کرائے۔ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو اور صوبائی قائدین 18 تاریخ کو اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تشریف لائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں