کراچی: مرد اور خواتین کو آن لائن نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ کرنے والے فراڈیے کو ایک خاتون کی شکایت پر سائبر کرائم کراچی نے گرفتار کر لیا ہے۔
سی سی آر تھری سی کراچی میں درج مقدمہ نمبر 78/2022 میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم یاسر محمود آن لائن سرکاری اداروں میں نوکری دلوانے کا دعوی کرتا تھا۔ اس ضمن میں اس میں مرد حضرات سے خطیر رقم بھی وصول کی جب کہ وہ خواتین کی کسی نہ کسی طرح نازیبا تصاویر بنا لیتا تھا اور بعد میں بلیک میل کرتا۔ اس مکروہ دھندے کی شکایت ایک خاتون نے کی جس پر اس کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد مزید لوگوں نے بھی ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ دوسرے درج مقدمہ نمبر 77/2022 میں تحریر کیا گیا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی بلال جدون نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور اس کے بعد خاتون کو بلیک میل اور دھمکیاں دے رہا تھا جس پر خاتون کی شکایت پر اس کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے موبائل فون میں وہ تصاویر موجود تھی۔