دودھ کا پیکٹ چرانے والا ‘خطرناک’ چور گرفتار

0
92

بورے والا: شاپنگ مال سے بچے کے دودھ کا ڈبہ، بسکٹ اور پاپ کارن کا پیکٹ چرانے والا “خطرناک” چور گرفتار کرلیا گیا۔ شاپنگ مال کے مالک کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرلیا گیا جو عام حالات میں قتل کا مقدمہ مہینوں درج نہیں ہوتا۔ خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے کی کاروائی کی نگرانی ڈی ایس پی حاجی محمد اشرف تبسم نے بزات خود ادا کی اور مال مسروقہ کی مالیت دو ہزار کے قریب ہے۔

شاپنگ مال کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اب کیا رونا رویا جائے کہ یہ معاملہ شخصی ضمانت پر بھی حل ہو سکتا تھا۔ملزم گھر سے بھی مطلوبہ رقم دے سکتا تھا مگر مالک پلازہ کی دانشمندی کو سلام کہ جس نے پولیس کیس بنوا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں