اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے عظیم آفریدی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بر قرار رکھے۔ قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس منصور علی شاہ عدم دستیابی باعث بنچ میں شامل نہ ہو سکے۔
قائم مقام چیف جسٹس بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اب بیوروکریٹ نہیں اور اپنی قابلیت پر تعینات ہوئے۔