کراچی: گوگل نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں اندھی ڈولفن کو دکھایا ہے۔
دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب ڈولفن کو سندھ میں ’اندھی بلہن‘ کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ مچھلی نہیں بلکہ بچے دینے اور بچوں کو دودھ پلانے والی ممالیہ ہے۔
آئی یو سی این نے اس کو خطرے سے دوچار انواع کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ عالمی سطح پر انڈس ڈولفن کا شمار دنیا کے نایاب ترین ممالیہ جانوروں میں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں گنگا ندی، بولیویا اور برازیل کے درمیان بولوین ندی کی ڈولفن، ایمیزون ندی کی ڈولفن، چین کے دریائے ینگٹز میں پائی جانے والی ڈولفن اور دریائے سندھ میں ڈولفن پائی جاتی ہیں۔ ان سب میں انڈس ڈولفن سب سے منفرد ہے کیوںکہ یہ اندھی ہے۔