ضلع وسطی الااعظم چوک سے تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تین افراد گرفتار

0
28

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر الااعظم چوک سے تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تین افراد گرفتار، کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے مصروف علاقے الااعظم چوک میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد سبحان احمد نے کی، ڈپٹی کمشنر کے مطابق الااعظم چوک پر غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا، آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر قائم کی گئی متعدد دکانیں اور تھڑے ہٹا دیے گئے جبکہ تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جو کہ ناجائز سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ اس مقام پر غیرقانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیاں ضلع بھر میں جاری گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں