اسلام آباد: توہین مذہب کیس بلاسیفمی بزنس گروپ کیس کا فیصلہ آ گیا۔ توہین مذہب بلاسفیمی بزنس گروپ کیس’ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کمیشن بنانے کا حکم، 4 ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین مذہب کیس (بلاسفیمی بزنس گروپ) میں جج سردار اسحاق خان نے فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ کے مطابق توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا اور کمیشن ایک ماہ کے اندر بنے گا۔ یہ کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ 4 ماہ میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
دوسری جانب اسلامک اسکالر مولانا طاہر اشرفی کے بھائی حسن معاویہ کے وکیل علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ نے حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عدالت نے حکومت کو 30 روز میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کمیشن کو 4 ماہ میں کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔