پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

0
75

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر  سے جاتا ہے اور  اگر بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور  پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ ہم مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں۔ پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کل متوقع ہے، ازبکستان کے صدر نے connectivity کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کو مدعو کیا ہے۔ ازبکستان کے ساتھ تین اہم نوعیت کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں اور ہمیں ایک لیگل فریم ورک میسر آ جائے گا اور وہ سہولتیں جو پہلے میسر نہیں تھیں وہ دستیاب ہوں گی۔ ان معاہدوں سے پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں