کراچی: پاکستان اسٹیل ملازمین کو جبری برطرفیوں کے خلاف پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین سی بی اے، پاکستان کنزرویٹو پارٹی اور ایمپلائیز لیبر یونین کی طرف سے کراچی پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری۔
انصاف لیبر یونین (سی بی اے) اور پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور گورنر سندہ وفاقی نمائندے ہونے کے باوجود اپنے عالیشان رہائش گاہ میں آرام فرما رہے ہیں۔
مزدور رہنمائوں نے کہا کہ ہم اُمید لگائے ہوئے ہیں چیف جسٹس 16 جولائی کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ اس مزدور دشمن فیصلے پرنظر ثانی کرتے ہوئے اس فیصلے کو رد کریں گے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملازمین سڑکوں پرنکلیں گے اور اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔