سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، وزیر اعلی سندھ کا نوٹس، ریاست کی مدعیت میں وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج، عوام کا وڈیرے کی ٹاگ سرعام کاٹنے کا مطالبہ

0
116

کراچی: سندھ کے شہر سانگھڑ میں وڈیرے کا اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے اور انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ سانگھڑ ہیڈ جامڑاؤ کے قریب گاؤں نندو شر میں ظالم وڈیرے غلام رسول شر نے اپنی زمین پر گھاس چرانے کے جرم میں بے زبان اُونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے پیپلز پارٹی کے وڈیرے ملزم غلام رسول شر کے جانوروں کے ساتھ سلوک پر شدید ردعمل جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وڈیرے کی سرعام ٹانگ کاٹنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں