کراچی (ایم جے کے) نجی چینل ہم نیوز کی ڈی ایس این جی گاڑی کئی روز سے لاوارث حالت میں خالی رفاعی پلاٹ میں کھڑی ہے۔ ہم نیوز کی گاڑی نمبر کے ڈبلیو 6706 کئی روز سے شاد مان ٹائون کے خالی رفاہی پلاٹ میں ایک ہی جگہ پر موجود ہے اور گاڑی اب تک کسی جگہ آتی جاتی ہے دکھائی نہیں دی جبکہ ڈرائیور بھی نظر نہیں آیا۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ ہائی رُوف چوری کرکے یہاں کھڑی کردی گئی ہے یا پھر کسی غلط مقصد میں استعمال تو نہیں ہورہی ہے۔
زرائع کے مطابق گزشتہ کٸ روز سے ہم نیوز کی ڈی ایس اینجی ہائی رُوف شادمان ٹائون سیکٹر بی 14 ناگن چورنگی نزد پاکستان آٸی بنک سوسائٹی کے پاس رفاعی پلاٹ میں قبضہ مافیا کی غیر قانونی چارجز پارکنگ میں کھڑی ہے۔ ہائی رُوف نا کہی آتی جاتی ہے نا ہی اس کو چلانے والا آس پاس نظر آتا ہے۔
رہائشیوں نے رینجرز، پولیس اور اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ گاڑی کے حوالے سے کچھ کریں ہائی رُوف کہی چوری تو نہیں ہوئی یا کسی اور غلط مقصد میں استعمال تو نہیں ہورہی یا ہونے جارہی ہے۔