اسلام آباد: کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر تفصیلی آگاہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔ جی 20 کو واجب الادا 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر قرض سال کے آخر تک موخر ہوگیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے اور ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا۔ گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں۔ احسن اقبال کی تمام قیادت خود بیرون ملک بیٹھی ہے۔ شہبازشریف کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے۔ کیسز بنتے ہیں اور 6،6 ماہ تاریخ نہیں ملتی۔ سینٹر سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کراچی کو اسکا حق نہیں مل رہا۔
انہوں نے سینما کے حوالے سے کہا کہ سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کھل سکتے ہیں اور پاکستان میں سینما جلد کھلنے کا امکان ہے۔ دبئی، کینیڈا اور فرانس منظم طریقے سے پیسہ باہر جاتا ہے۔ کراچی میں نالے بھی وفاقی حکومت کو صاف کرانے پڑتے ہیں۔