20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈائون کیا جائے، این ڈی ایم اے کی سفارش

0
87

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ملک کے 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کی سفارش۔ ملک بھر کے 20 شہروں میں کورونا سے متعلق ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کردی۔

این سی او سی نے ٹریک، ٹریس اینڈ قرنطینہ کی حکمت عملی کےتحت علاقوں کی نشاندہی کی ہے اور این سی او سی کی ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے پابندیوں کی ہدایت کردی۔ این سی او سی کا اسمارٹ لاک ڈاوَن پالیسی کے تحت کورونا کے پھیلاوَ والے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جائزے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد, فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات اورسکھر شامل ہیں اوراسلام آباد کے علاقوں میں جی نائن 2 اور جی نائن تھری میں 300 کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ سیکٹرز اور کراچی کمپنی کو سیل کیا جاچکا ہے اور اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی سکس اور جی سیون کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں۔

اسلام آباد کے نئے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں بھی پابندیاں لگائی جائیں گی اور کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور کے مختلف علاقوں میں پابندیاں لگائی جائیں گی۔ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور ڈی جی خان بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ اور خیرپورمیں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا جائے گا اور ملاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقوں میں بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں