کون کون سا سرکاری ادارہ فروخت ہوگا

0
60

کون کون سا سرکاری ادارہ فروخت ہوگا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری نے پیش کی اور ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل شامل ہیں جبکہ پی آئی اے، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ بھی شامل اور نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں