اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ سہالہ ایس ایچ او کی غیر موجودگی میں صحافتی اقدار کی توہین کرنے والی خاتون یوٹیوبر نے ایس ایچ او کی سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔
آئی جی اسلام آباد نے ایکشن لے کر ایس ایچ او ظفر گوندل اور محرر یاسر کو معطل کردیا، سب انسپکٹر عامر حیات نئے ایس ایچ او تعینات کردیے گئے۔