راولپنڈی: تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان سمیت 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس نے 48 گھنٹے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر، حمزہ شامل ہیں۔ ملزمان نے فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی تھی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔