حمزہ اغوا کیس’ وفاقی پولیس کا ایس پی ریٹائرڈ عارف حسین شاہ، بیٹا وآصف شاہ قاتل نکلے، لعش برآمد

0
16

اسلام آباد: حمزہ اغوا کیس میں وفاقی پولیس کا ایس پی ریٹائرڈ عارف حسین شاہ اور بیٹا وآصف شاہ قاتل نکلے جبکہ پولیس نے گرفتار کرلیا اور حمزہ کی لعش برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے حمزہ کی لاش برآمد کرلی گئی۔ حمزہ کی لاش مانسہرہ کے علاقے سے برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق عارف شاہ اور حمزہ کے درمیان لین دین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ مقتول کے 3 موبائل فون اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میٹرو اسٹیشن کے پاس پھینک دئیے گئے تھے۔ گزشتہ رات مانسہرہ سے ڈاگ کے زریعے ڈیڈ باڈی ملی ہے۔

سینٹ آف پاکستان کا ملازم 30 سالہ نوجوان 15 مارچ کو عارف شاہ سے ملنے اس کے گھر مانسہرہ گیا جو تاحال لاپتہ تھا، حمزہ کے اغواء اور قتل کے الزام میں ایس پی ریٹائرڈ سید عارف حسین شاہ باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق ایس پی عارف شاہ کوحمزہ کے اغوا کے شعبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سید عارف حسین شاہ پر دوران پولیس سروس بھی اسلام آباد پولیس کی خاتون ملازمہ کے قتل کا کیس درج ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں