ڈکیتوں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر کی فیملی کو رکشے میں یرغمال بناکر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

0
30

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیتوں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر کی فیملی کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے رکشے میں یرغمال بناکر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹا۔ کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن(سی آر اے) نے کراچی پولیس چیف سے ڈکیتوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈکیتوں نے مقامی اخبار امت کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن (سی آر اے) کاشف ہاشمی کی 2 بھابھیوں اور ہمشیرہ کو رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گود میں موجود شیر خوار بچے کے سر پر پستول رکھ دی، ڈکیتوں نے تینوں خواتین کی کلائیوں اور انگلیوں میں پہنی ہوئی طلائی چوڑیاں اور انگوٹھیاں زبردستی اتار لیں اس دوران خواتین کے ہاتھوں پر بھی زخم آئے، واردات کے بعد ڈکیتوں کا 4 رکنی گروہ موقع سے باآسانی فرار ہوگیا، واردات کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے، جبکہ کرائم رپورٹر ایسوسییشن (سی آر اے) نے کراچی پولیس چیف سے 4 رکنی ڈکیتوں کے گینگ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں