اب اس ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، خورشید شاہ

0
28

سکھر: خورشید شاہ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اس ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ اب صرف عدلیہ کے کورٹ میں گیند ہے اور پورا ملک اب عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ پارلیمنٹ، میڈیا کسی کی بھی اہمیت نہیں ہے صرف عدلیہ کی اہمیت ہے۔ سینٹ چئیرمین میں الیکشن سے متعلق وزیر اعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ لانگ مارچ ضرور ہوگا لیکن عوام کو بتانے کے لیے کہ یہ صورت حال ہے۔ اسمبلیوں سے استعفے مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسمبلیوں سے باہر رہ کر ہم ان معاملات پر لڑنہیں سکتے۔ اسمبلی میں رہ کر ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں