سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز

0
112

‏اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی  نئی 15روزہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 379 ہے جبکہ زیرالتوا سول اپیلوں کی تعداد 29 ہزار 934، سول مقدمات کی تعداد 9 ہزار 733 ہے۔ فوجداری مقدمات 7 ہزار 306، فوجداری اپیلوں کی تعداد 773 ہے اور 25 از خود نوٹسز، 136انسانی حقوق اور 106 آئینی مقدمات زیرالتوا ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں