وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری اور چئیر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں لا پتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو. ملاقات میں بتایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں وزارت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔