تین بڑی جماعتوں کی کارکردگی، فیوچر کالونی کے مین بازار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
157

کراچی: ایک وڈیو نے پاکستان کی تین بڑی وفاقی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ضلع ملیر کے علاقے فیوچر کالونی کا مین بازار پیرس کا منظر پیش کرنے لگا اور یہ لال کوٹھی فیوچر کالونی کے مین بازار کا ایک تکلیف دہ منظر ہے۔

 وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیوچر کالونی کے مکینوں نے بطور احتجاج بارش اور سیوریج کے پانی سے بھری گلیوں میں تینوں بڑی وفاقی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک کے جھنڈے نصب کرکے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں ساتھ ہی تینوں جماعتوں کے ترانے بھی سائونڈ کے زریعے سنائیں جارہے ہیں۔ جس کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل کے ساتھ واٹس ایپ گروپس میں شئیرنگ جاری ہے۔  

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیوچر کالونی سے تینوں بڑی وفاقی و صوبائی اور ضلعی سیاسی جماعتوں کے رہنما منتخب ہیں جوکہ مقامی یوسی سے مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین و وائس چیئرمین، صوبائی نشست سے پیپلز پارٹی کے سلیم بلوچ اور قومی اسمبلی کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار کیپٹن جمیل خان کامیاب ہوئے ہیں۔

لیکن بظاہر لگتا ہے ایسا ہے کہ یہ منتخب نمائندے ترقیاتی کام کروانا تو دور کی بات یہ اپنے اپنے ووٹرز کو رلیف بھی نہیں دینا چاہتے۔ یہ کراچی کا واحد علاقہ ہے جہاں قومی، صوبائی اور مقامی نمائندے بڑی وفاقی سیاسی جماعتوں سے منتخب ہوئے ہیں مگر تاحال کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

سوشل میڈیا میں مختلف لوگوں کا شدید ردعمل آرہا ہے اور ایک شخص نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر منتخب نمائندوں کے منہ پر ایک زور دار تمانچہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں