اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان کے ضلع توزوز پر آرمینیائی حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان 12 جولائی 2020 کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
ناگورنو کاراباخ کا حل طلب تصادم دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور حالیہ اشتعال انگیز کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کردہ ، ناگورنوکاراباخ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور مذاکراتی عمل کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے اور اس سے جاری مذاکرات کے عمل کو روکنے کی کوشش کا مظہر ہے۔
پاکستان ناگورنو کاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کی تصدیق کرتا ہے اور جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔