چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ

0
130

اسلام آباد: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے دوسری مدت کے لئے تعیناتی کی دی جانے والی دعوت سے انکار کرتے ہوئے عہد ہ کی مدت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین 24 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی جانب سے وزیرا عظم عمران خان تحریری طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا ہے کہ بطور چیئرمین مزید ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین بطور چیئرمین واپڈا 24 اگست کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں