سرفراز زندگی کو دھوکا دے گیا، سوشانت سنگھ راجپوت نے خود سوزی کرلی

0
369

کراچی: ‘اور سرفراز زندگی کو دھوکا دے گیا’ عامر خان کی ‘پی کے’ مووی کا ڈائیلاگ “سرفراز دھوکہ نہیں دے گا” بہت مشہور ہوا۔ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو لے کر اس جملے نے دھوم مچادی۔ مووی میں “سرفرا” کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار “سوشانت سنگھ“ نے آج ممبئی میں خود سوزی کرلی۔

 بالی وڈ کے معروف نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں . ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سےملی ہے اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے خودکشی کی ہے .

صحافی مدھو پال ک مطابق اس واقعے کے بارے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے. انڈین ٹی وی سے اپنے کریئر کی ابتدا کرنے والے سوشانت راجپوت نے حالیہ برسوں میں کئی اہم فلموں میں کام کیا جن میں انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بھی شامل ہے. ان کی اہم فلموں میں ‘ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی’، ‘ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری’، ‘کائی پوچے’، اور ‘چھچھورے’ جیسی فلمیں شامل ہیں. اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انھوں نے پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا جو سرحد کے دونوں جانب بہت مقبول ہوا تھا. سوشانت سنگھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی پہلی ایسی نوجوان شخصیت نہیں جنھوں نے اپنی جان لی ہو. گذشتہ برس دسمبر میں سوشانت کی ہی طرح ٹی وی سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے بعد فلموں کا رخ کرنے والے اداکار کشال پنجابی بھی باندرہ کے علاقے میں ہی اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے تھے.

اس سے پہلےسنہ 2013 میں نوجوان اداکارہ جیا خان بھی ممبئی میں ہی اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں. ‘ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری’ کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گيا تھا. سائنس گلپ پر ان کی فلم ‘چندرہ ماما دور کے’ آنے والی تھی لیکن بجٹ کی کمی کے سبب اس کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی تھی. دس دن قبل انسسٹاگرام پر انھوں نے اپنی والدہ کی تصویر ڈالی تھی. وہ 21 اگست سنہ 1986 کو شمالی ریاست بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے لیکن وہ پورنیہ ضلع کے رہنے والے تھے. سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا.

ابتدا میں انھوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا. اس کے بعد ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک ٹی وی سیریئل میں کام کیا. پھر ٹی وی سیئرل ‘پوتر رشتہ’ نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا. اس کے علاوہ انھوں نے ریئلٹی ڈانس شو جھلک دکھلا جا میں بھی شرکت کی جس کے بعد انھیں فلموں میں بریک ملا اور کائی پو چے میں ایک اہم کردار نبھایا. بالی وڈ اداکاروں نے ان کی خودکشی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ راجپوت ابھی پہلا ٹرینڈ ہے. اداکار محمد ذیشان ایوب نے ٹویٹ کیا: ‘اس خـبر پر اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے. یہ سننا کتنا تکلیف دہ ہے. کچھ نہیں کہہ سکتا. یہ برداشت کے باہر ہے۔ میرے دوست ریسٹ ان پیس بس۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں