کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی سندھ میں سائنو فارم ویکسین کی پابندی سے متعلق خبر کی وضاحت کردی۔
بیریسٹر مرتضی وہاب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین پر سندھ میں کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ سائنو فارم کے فریش ڈوز کو وقتی طور پر روکا گیا ہے اور فریش ڈوز کے روکنے کا مقصد ان افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے جو پہلا ڈوز لگوا چکے ہیں۔ وافر تعداد میں سائنو فارم ویکسین کی سپلائی کے بعد شہریوں کو دوبارہ سے دونوں ڈوز لگائے جائینگے۔