ایس او پیز کی پابندی نہ کرنےپر دوبارہ لاک ڈاٶن لگادیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

0
37

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات اور بازاروں میں طے شدہ ایس او پیش کے خلاف کاروبار کیا جارہا ہے، ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر دوبارہ سخت ترین لاک ڈاون لگا دیا جائے گا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تمام صورت حال کو مکمل طور سے مانیٹر کررہی ہے، عوام لاک ڈاون کی نرمی کا بیجا فائدہ نہ اٹھائے، لاک ڈاون خاتمے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، لاک ڈاون میں نرمی تاجر برادری کی جانب سے ایس او پیز پر عملد در آمد یقینی بنانے کی گارنٹی پر دی گئی۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے خاتمے کے ساتھ ہی مارکیٹوں سمیت بے شمار مقامات پر رش اور ایس او پیز کی عدم پابندی نظر آتی رہی جو کہ تاجروں اور حکومتی معاہدے کے برخلاف ہے۔ حکومت سندھ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل یا بے پرواہی کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتی اور انسانی زندگیوں کی قیمت پر کاروبار کا فروغ دانشمندی نہیں کہا جاسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں