اسٹِیل ٹائون میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش، اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل’ لوڈر رکشہ کا تصادم، نوجوان شدید زخمی’ ہسپتال منتقل

0
52

کراچی: پانچ ماہ قبل جوائنٹ سیکریٹری صنعت و یداوار اور قائم مقام سی ای او اسد ماہنی کے زبانی احکامات پر ایڈہاک انچارج ٹائون شپ قمر بھٹی نے اسٹِیل ٹائون میں اسٹریٹ لائٹس بند کردی تھی، جس سے اسٹیل ٹائون غزہ کا منظر پیش کرتے ہوئے اندھرے میں چلا گیا اور حدثات معمول بن گئے جبکہ چوریوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

اسٹیل ٹائون میں اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کا تصادم ہوگیا، موٹر سائیکل سوار گھر کا واحد کفیل نوجوان مظفر کوریجو شدید زخمی ہوگیا جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسٹیل مل انتظامیہ کیجانب سے اسٹیل ٹائون کی مین اسٹریٹ لایٹیں بند کردی گئی، اندھیرے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا اور رات کو گھپ اندھیرے کے باعث ہفتہ بازار روڈ پر لوڈر اور بائیک میں تصادم ہوگیا جس کےباعث گھر کا واحد کفیل نوجوان مظفر شدید زخمی ہوگیا، جسے علاقہ مکینوں نے جناح ہسپتال پہنچایا۔

زخمی نوجوان کے والد نے بتای کہ 2020 میں مجھے اسٹیل مل سے جبری برطرف کیا گیا تھا، میں خود شدید بیماری میں مبتلا ہوں میرے گھر کا واحد کفیل میرا بیٹا مظفر تھا، جو حادثے میں زخمی ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منی اسلام آباد اسٹیل ٹائون کو انتظامیہ کیجانب سے کھنڈرات میں تبدیل کیا جارہا ہے چونکہ یہ مزدوروں کی رہائشی کالونی ہے جس کی اسٹریٹ لایٹیں بند کردی گئی ہے، جہاں پر سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے نکلنا زندگی سے کھینے کے مترادف ہے۔

متاثرہ فیملی نے سی ای او اسد ماہنی اور انچارج ٹائون شپ پر ایف آئی آر کیلئے وکلاء سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیل ٹائون میں اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے حادثوں کے ساتھ ساتھ چوریوں، ڈکیتیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور سیکریٹری پیداوار سے نوٹس لیکر اسٹیل مل کی کالونی اسٹیل ٹائون میں رہنے والوں کے ساتھ انصاف کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں