کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خط میں گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل ہائی ویز کی بہتری اور دو رویہ سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے چمن کے درمیان 813 کلو میٹر شاہراہ پر ہلاکتوں کی بڑی تعداد ہے۔ وزیر اعظم صاحب بلوچستان کے اہم اور درینہ مسئلے کی طرف توجہ فرمائیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کراچی چمن شاہراہ ہزاروں ڈرائیور استعمال کرتے ہیں۔ سنگل سڑک کی وجہ سے کئی افراد مارے جاتے ہیں۔ حادثات کی وجہ سے صوبے میں اس سڑک کو خونی شاہراہ کہا جاتا ہے۔ ایکسڈنٹس میں مارے جانیوالوں کی تعداد دہشت گردی اور وبائی اموات سے کہیں زیادہ ہے۔ ہماری حکومت نے خاص طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تمام شاہراؤں کو جدید اور دو رویہ کیا جائے گا۔ آنیوالی پی ایس ڈی پی میں ہنگامی بنیادوں پر اس منصوبے کو شامل کیا جائے۔