وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی شیخ الازھر ڈاکٹر سید احمد طییب سے ملاقات 

0
39

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی پیر نورالحق قادری کی شیخ الازھر ڈاکٹر سید احمد طییب سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

پیر نور الحق قادری نے ملاقات میں کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ھوتے منفی اثرات کے علمی اور فکری جواب کیلئے جامعہ ازھر کے ممکنہ کردار پر بات کی گئی۔
مختلف مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخانہ اقدامات اور مسلمانوں کی دل آزادی پر بین الاقوامی عدالت میں قانونی جنگ لڑنے پر پاکستان کی طرف سے ھر قسم تعاون کی پیش کش کی گئی ہے۔
شیخ الازھر کی قیادت میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماوں سے بھی رابطہ کرنے اور پاکستان کے اس سلسلے میں کرادر پر بات کی گئی ہے۔

شیخ الازھر نے اس سلسلے  میں عمران خان کے اسلامی ممالک کے سربراہان  کو خط اور دیگر اقدامات کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں