گلشن ٹاؤن میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

0
16

کراچی (رپورٹ: مرتضی کے زلفی) گلشن ٹاؤن کے مخصوص علاقے میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی 24 غیر قانونی تعمیرات کرا دی گئیں، یہ انکشاف بلند کنٹرول اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے ذمدار اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کو نئے ڈی جی مزمل حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر بنا کر لوٹ مچانے کی کھلی چھوٹ دے کرپٹ سسٹم آن کر دیا ہے۔

باخبر زرائع کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا نعرہ مارا اور پھر کرپٹ سسٹم ان کر کے غیر قانونی تعمیرات پر لوٹ مچانے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ زرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ ڈائریکٹر جنرل کی سرپرستی میں کرپٹ سسٹم چلا رہا ہے جبکہ آصف شیخ کے خلاف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ایک کمیٹی نے رپورٹ دی ہے ک وہ 24 پلاٹوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کا ذمدار ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق آصف شیخ نے جن پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کرائی ہیں، ان میں پلاٹ نمبر اے 121 بلاک 13 اے گلشن اقبال پاکستان ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، پلاٹ نمبر اے 87 بلاک 13 سی، پلاٹ نمبر اے 94 بلاک 13 ڈی ون گلشن، پلاٹ نمبر اے 12 بلاک 5 گلشن، پلاٹ نمبر اے 55 بلاک 13گلشن، پلاٹ نمبر اے 346 بلاک 5 گلشن، پلاٹ نمبر 20 جمالی کالونی بلاک 13 ڈی 2 پلاٹ نمبر اے 77 بلاک ون گلشن، پلاٹ نمبر ایف ایل 2 بلاک 6 پلاٹ نمبر اے 491 بلاک 5 گلشن، کمرشل ریسٹورنٹ بالمقابل سوک سینٹر گیٹ، پلاٹ نمبر اے 328 بلاک 5 پلاٹ نمبر اے 100 بلاک 5 پلاٹ نمبر اے 84 بلاک 5 گلشن، پلاٹ نمبر اے 331 بلاک 1 گلشن پلاٹ نمبر اے 384 بلاک 1، پلاٹ نمبر اے 99 بلاک 2، پلاٹ نمبر اے 204 بلاک 2 گلشن، پلاٹ نمبر اے 560 بلاک 3 گلشن، پلاٹ نمبر اے 570 بلاک 5 گلشن، پلاٹ نمبر اے 17 بلاک 13 گلشن پلاٹ نمبر ایک 71بلاک 2 گلشن اور پلاٹ نمبر اے 359 بلاک 3 اسکیم 24 گلشن اقبال کراچی شامل ہیں۔

زرائع نے بتایا کہ مذکورہ پلاٹوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی مالیت ایک ارب روپے اے زائد ہے جس پر آصف شیخ کے خلاف قانونی کارروائی شروع تو ہوئی لیکن حیرت انگیز طور پر کارروائی روک کر آصف شیخ کو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 کے عہدے کا چارج دے کر لوٹ مار کا دائرہ بڑا کر دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوتہ ان کی بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں۔ مذکورہ خبر کے حوالے سے نمائندہ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوتہ کا موقف لینے کے لئے ان کو واٹس ایپ پر تحریری سوالات بھیجے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں