کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی ریاست مدینہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی میڈیا کی خواتین رپورٹرز سے دوران کوریج بدتمیزی اور بدتہزیبی کی روایت برقرار ہے۔ کراچی واٹر بورڈ کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میانوالی پمپنگ اسٹیشن میں واٹر ہائیڈرنٹ بنانے کے خلاف احتجاج میں تحریک انصاف ہائوس کے سوشل میڈیا ٹی وی کے کارکن کی آج نیوز کی خاتون رپورٹر انوشہ جعفری سے بدتمیزی۔ انصاف ٹی وی کا کارکن اپنے زاتی موبائل سے خاتون رپورٹر کی زبردستی ویڈیو بناتا رہا۔
خاتون رپورٹر نے اعتراض کیا تو انصاف ہائوس سوشل میڈیا کا کارکن خاتون رپورٹر سے بدتمیزی کرنے لگا اور عمران خان کی دھمکیاں دینے لگا۔ جس پر خاتون رپورٹر نے بروقت 15 کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ تحریک انصاف کے کارکن کے اس عمل کی کیمرہ مین نے ویڈیو بنالی اور موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
یاد رہے ماضی میں تحریک انصاف کے جلسوں کی کوریج کے دوران عمران خان کے ٹائگرز پاکستانی میڈیا چینلز سے وابستہ خواتین اینکرز اور رپورٹرز سے بدتمیزی و بدتہزیبی کرتے رہے ہیں جو تاحال جاری ہے۔