کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کا خصوصی خواتین کی تقریب سے مقامی ہوٹل میں خطاب میں کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ شہید بےنظیر بھٹو کا خواب سندھ حکومت پورا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی خواتین کو با اختیار بنانا اور بھی ضروری ہے۔ کوکنگ اور سلائی سیکھ کر خواتین باعزت زندگی گذار سکتی ہیں۔ خواتین خاص کر خصوصی خواتین کو روزگار کمانے کے باعزت طریقوں سے آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ حکومت اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کرے گی۔ خصوصی افراد کو بوجھ سمجھنے کے بجائے ان کو با اختیار بنابا جائے۔
صادق میمن نے کہا کہ گداگری کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ اپنے اداروں میں خصوصی افراد کو اسکل ٹرینگ فراہم کررہا ہے۔ غیر نصابی سرگرمیوں سے بھی خصوصی افراد میں اعتماد بڑھتا ہے۔