کراچی: ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل سوار ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمے داری میٹروپول چوک سے ائیرپورٹ تک ہے اور ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی کی فراہمی اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، خواتین اہلکار زیادہ تر موٹر سائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کو ابھی چالان کا اختیار بھی نہیں ہے۔