کراچی: چئیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا آج 2 گھنٹے کیلئے کراچی میں علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چئیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ آج شام 7 سے 9 بجے کراچی میں انٹرنیٹ اورکیبل ٹی وی سروس بندر ہے گی اور کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات کے باعث انتہائی قدم اٹھانے جارہے ہیں۔ کےالیکٹرک ہم سے مذاکرات کرتی ہےاور اگلے ہی لمحے تاریں کاٹ دیتی ہے اور اگرہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گئے تو پورے پاکستان میں سروس بند کریں گے۔ کل تک مذاکرات نہ ہوئے تو کل بھی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔